وزیراعلیٰ بلوچستان مخلص انسان ہیں، صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں، میر عبدالکریم نوشیروانی

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء الله خان زہری ایک مخلص انسان ہیں جو بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں28 جنوری کو ان کی اور وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی خاران آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

یہ بات اُنہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے خاران شدید متاثر ہوا ہے اور سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے میں نے خاران کی موجودہ سیلابی صورتحال سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری اور وفاقی وزیرجنرل (ر) عبدالقادر کو آگاہ کیا اور انہیں متاثرہ علاقوں کے دورے کی دعوت دی تو دونوں نے میری یہ دعوت قبول کرلی میرے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ میں ان کا شکریہ ادا کروں کیونکہ خاران وہ ضلع ہے جس میں راسکوہ زمین موجود ہے جس نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے دورے کے علاوہ چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور تمام ایم پی ایز کو خصوصاً امان الله خان نوتیزئی، غلام دستگیر بادینی،مجیب الرحمان محمد حسنی ، رحیم زیارتوال، حامد خان اچکزئی، نواب ایاز جوگیزئی کو بھی خصوصی دعوت دیتا ہوں کہ وہ خاران تشریف لائیں کیونکہ یہ ان سب کا ڈسٹرکٹ ہے ان کی آمد سے خاران کے عوام کو حوصلہ ملے گا انہوں نے کہا کہ میں خاران کے عوام خصوصاً قبائلی عمائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری، وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر مہمانان گرامی کی خاران آمد پر ان کا تاریخی اور روایتی استقبال کرکے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں

متعلقہ عنوان :