خیبر پختونخوا حکومت میں افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

مذکورہ تعیناتیاں و تبادلے عوامی مفاد کے پیش نظر کی گئی ہیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ( ایف اینڈ پی ) ہری پور محمد رفیق خان مہمند ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی خالی پوسٹ پر تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر ( ایف اینڈ پی ) صوابی خالد خان ( پی ایم ایس۔

بی ایس۔

(جاری ہے)

18) کو تبدیل کر کے انہیں ڈپوٹیشن کی بنیاد پر گلیات ترقیاتی ادارے کے ڈائریکٹر ( ایڈمن) کی حیثیت سے تعینات کرتے ہوئے عادل سعید صافی کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر علی اصغر ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ڈپوٹیشن کی بنیاد پر بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلیات ترقی ادارہ ایبٹ آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا