سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو گرفتار کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 01:12

سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو گرفتار کیے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2017ء) سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کے ڈرائیور کرپشن کے الزامات پر ان دنوں گرفتار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ عائشہ ممتاز پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ڈرائیور کے بعد اب عائشہ ممتاز کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ عائشہ ممتاز کیخلاف کام کرنے والی مافیہ کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے حکومت پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :