وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 23:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے ۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے ۔وہ لندن میں رو روز قیام کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ پانچ روز سے سوئزرلینڈ کے دورے پر تھے ،سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی ،اس کے علاوہ اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت دیگر ممتاز شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے بین الاقوامی کمپنیز کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میںسرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔

متعلقہ عنوان :