جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 20 جنوری 2017 23:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 159 طلبہ شریک ہوئے،130 طلبہ کو کامیاب جبکہ 29 طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 81.76 فیصد رہا۔