کوئٹہ, امریکہ کے نومنتخب صدر سے مسلم دنیا کا کوئی امید نہیں ،مولانا عبدالواسع

امریکہ اور ان کی اتحادیوں نے ہمیشہ مسلم دنیا اور خاص کرپاکستان کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی، صوبائی اپوزیشن لیڈر

جمعہ 20 جنوری 2017 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر سے مسلم دنیا کا کوئی امید نہیں ہے امریکہ اور ان کی اتحادیوں نے ہمیشہ مسلم دنیا اور خاص کرپاکستان کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی ہے نومنتخب صدر سے کسی بھی چیز کی امید رکھنا کم عقلی ہو گی امریکہ کبھی بھی مسلم دنیا کو ترقیافتہ نہیں دیکھنا چا ہتے امت مسلمہ امریکہ کی سازشوں سے آگاہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غیروںپر انحصار کر کے اپنے آپ کو تباہ کیا اب بھی وقت ہے کہ امریکہ دنیا اور خاص کر مسلم دنیا کے حوالے سے اپنی پالیسیاں واضح کریں اور دیکھتے ہیں کہ ایک طرف امریکہ میں مظاہرے ہو رہے ہیں تو دوسری طرف حلف برداری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ٹرمپ نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ عظیم تر امریکہ بنائیں گے اگر وہ عظیم تر امریکہ بنائیں گے تو دنیا سے اپنا فوجیں واپس طلب کریں تاکہ دنیااور خاص کر امت مسلمہ کو سکون کی زندگی ملیں اگر یہی پالیسیاں جاری رہی تو مسلم دنیا امریکہ اور نومنتخب صدر ٹرمپ سے نفرت کرینگے اور نفرت کے سلسلے میں عظیم تر امریکہ نہیں بنے گا امریکہ خود کو متنازعہ نہ بنانے کے حوالے سے اپنی پالیسیاں واضح کریں اس وقت امریکہ کی جو پالیسیاں امریکہ بھر میں چل رہی ہے وہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ دنیا کو مضبوط نہیں بلکہ اپنے آپ کو مضبوط بنا نے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے کوشش ہے کہ وہ اپنی با دشاہت برقرار رکھے انہوں نے کہا کہ ا مریکہ کے نومنتخب صدر سے مسلم دنیا کا کوئی امید نہیں ہے امریکہ اور ان کی اتحادیوں نے ہمیشہ مسلم دنیا اور خاص کرپاکستان کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی ہے نومنتخب صدر سے کسی بھی چیز کی امید رکھنا کم عقلی ہو گی امریکہ کبھی بھی مسلم دنیا کو ترقیافتہ نہیں دیکھنا چا ہتے امت مسلمہ امریکہ کی سازشوں سے آگاہ ہیں