کوئٹہ, بارشوں اور برفباری کے پیشنگوئی

پی ڈی ایم اے کی ہفتے اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ افسران سمیت دیگر عملہ ڈپٹی پر حاضر ہو نگی, محمد اسلم ترین

جمعہ 20 جنوری 2017 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم ترین نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کے پیشنگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہفتے اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر کے افسران سمیت دیگر عملہ ڈپٹی پر حاضر ہو نگے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم ترین نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، قلات ، مستونگ، کچھی، بولان، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، ژوب، زیارت، شیرانی، ہرنائی، لورالائی، موسیٰ خیل، بارکھان میں ہفتے کے دوران اتوار سے لے کر بدھ تک بارشوں او ر برفباری کی پیشنگوئی جاری کی ہے جس کے پیش نظر اس ہفتے اور اتوار کو سرکاری چھٹیاں منسوخ کر کے افسران سمیت دیگر عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی نگرانی کے لئے ڈپٹی پر حاضر ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامی افسران کو امدادی اشیاء خیمے، کمبل، پلاسٹک کی چھٹیاں ، کیچن سیٹ، خواتین کی حفظان صحت کیلئے تمام ضروری اشیاء فراہم کر دی گئی ہے لہٰذا ضرورت پڑھنے پر اپنے قریبی انتظامی افسر سے رجوع کر کے امدادی اشیاء حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر قومی شاہرائیوں اور رابطہ سڑکوں پر سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی جانی نقصان نہ ہو سکے اور گھروں میں اشیاء خوردونوش، ایندھن ، ادویات ، پانی کا ذخیرہ کر نے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لئے چارے کا بندوبست کر لیں انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں کراسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں0812881168 ،0819241133

متعلقہ عنوان :