کوئٹہ,بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ہفتہ ، اتوار اور پیر کو شدید بارش اور برفباری کا امکان

جمعہ 20 جنوری 2017 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ہفتہ ، اتوار اور پیر کو شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے اطلاعات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے عوام بارشوں اور برفباری میں سفر کرنے سے گریز کریں ۔