امریکہ کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا

امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا نئے صدر 4سال تک امریکہ پر حکمرانی کریں گے،حلف اٹھانے پر باراک اوبامہ اور دیگر نے مبارکباد دی نائب صدر جو بائیڈن ، سابق صدورجارج ڈبلیو بش ،بل کلنٹن،جمی کارٹر ،سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اورٹرمپ کی نومنتخب ٹیم سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی تقریب کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹیلی وڑن اور سوشل میڈیا پر لائیو دیکھا

جمعہ 20 جنوری 2017 22:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) امریکہ کے 45ویں صدر ڈونلڈجان ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا ہے،نومنتخب صدر سے امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا ہے،نئے صدر 4سال تک امریکہ پر حکمرانی کریں گے،حلف اٹھانے پر باراک اوبامہ اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیپیٹل ہل پر ہوئی ہے،تقریب میں نائب صدر جو بائیڈن ، سابق صدورجارج ڈبلیو بش ،بل کلنٹن،جمی کارٹر ،سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اورٹرمپ کی نومنتخب ٹیم سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے،اس تقریب کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹیلی وڑن اور سوشل میڈیا پر لائیو دیکھا ہے۔

تقریب سے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچے تو صدراوباما اور انکی اہلیہ مشیل نے ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا استقبال کیا ،امریکی فوجی بینڈ نے نئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سلامی پیش کی،بارک اوباما اورڈونلڈٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں ملاقات بھی ہوئی ہے،دونوں رہنمائوں کے بیویاں بھی ان کے ساتھ ملاقات میں شریک رہیں۔

(جاری ہے)

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل نائب صدر مائیک پنس نے حلف اٹھایا جن سے سینٹ تھامسن نے حلف لیا،نائب صدر کا تعلق ریاست انڈیانہ سے اور پیشہ وکالت ہے۔

ان کے حلف سے قبل دعائیہ کلمات بھی ادا کیے گئے،قومی ترانہ بھی پڑھا گیا،سینٹ مینارٹی لیڈر چک شومر،ٹرمپ کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر ان سے ہارنے والی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکی جمہوریت،پائیدارروایات کوخراج تحسین پیش کر نے کیلیے موجود ہوں،امریکہ کے مستقبل کیلئے پر امید ہوں