اقتدار امریکی عوام کو منتقل کررہے ہیں

امریکہ کے مستقبل کا فیصلہ اب عوام کریں گے،اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،دنیا سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا،اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ ا اپنا تحفظ کیا لیکن امریکی لوگوں کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا، نعروں کی بجائے عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے ، اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے،ہم امریکہ کو عظیم اور محفوظ بنائیںگے،امریکی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ، اپنی طرز زندگی کسی دوسرے پر مسلط نہیں کریں گے، ہم کالے یا سفید سب کو یہ سوچنا ہوگا کہ ہم سب کا خون لال ہے ماضی میں اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سرحدوں کو بچایا ،آج کے بعد صرف امریکی مفادات کو ترجیح دی جائے گی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف اٹھانے کے بعدپہلاصدارتی خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 22:54

اقتدار امریکی عوام کو منتقل کررہے ہیں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقتدار امریکی عوام کو منتقل کررہے ہیں ،امریکہ کے مستقبل کا فیصلہ اب عوام کریں گے،اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،دنیا سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا،اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ ا اپنا تحفظ کیا لیکن امریکی لوگوں کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا، نعروں کی بجائے عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے ، اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے،ہم امریکہ کو عظیم اور محفوظ بنائیںگے،امریکی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ، اپنی طرز زندگی کسی دوسرے پر مسلط نہیں کریں گے، ہم کالے یا سفید سب کو یہ سوچنا ہوگا کہ ہم سب کا خون لال ہے ماضی میں اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سرحدوں کو بچایا ،آج کے بعد صرف امریکی مفادات کو ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کیپٹل ہل میں ملک کے 45ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے صدارتی خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چیف جسٹس رابرٹ ،سابق صدورجارج بش ،براک اوباما تمام امریکیوں اور تمام دنیاکے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اپنے وہ تمام وعدے پورے کرسکوں گا جس کے تحت میںاپنے ملک کو اپنے معاشرے کو اس کی تعمیر نو کو ترجیح بنایا ،ہمیںمشکلات اورچیلنجز کا سامنا ہو گا لیکن یہ سب ہمیں ایک منظم طریقے سے عمل میںلانا ہوگا ،میں اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ یہ سارا عمل ان کی مدد سے آسان ہوا ، آج کی تقریر کے معنی اور مفہوم عام ہیں ، آج ایک انتظامیہ جارہی ہے اور دوسری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار طاقت واشنگٹن ڈی سی سے عوام کی جانب منتقل کررہے ہیں ،ایسے لوگوں کی تعدادبہت کم ہے جو اس سارے سے مطمئن نہیں ہیں اس کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا ،اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ اپنے اوپر کام کیا اور اپنا تحفظ کیا لیکن امریکی لوگوں کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا ،چند واقعات کے سوا پورے امریکہ اور تمام مقامات پر لوگوں نے اور خاندانوں نے اس تبدیلی پر خوشیاں منائیں اور منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی سب سے متعلق ہے اور اس تبدیلی کا تعلق ہر اس شخص سے ہے جو یہاںموجود ہے اور وہ جو یہ سب دیکھ رہا ہے ،آج میں یہ بات سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکہ سب کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگا کہ ملک کو کوئی حکومت سنبھالے گی ،عوام حکومت کو سنبھالے اور اسے اپنے کنٹرول میں رکھے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک بار پھر اس ملک کے عوام اور اس سرزمین پر بسنے والے لوگ اس ملک کے سربراہ اور اس ملک کے رہنما ہوں گے ،یہاں پر اب پارٹیوں کی حکومت نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو لاکھوں میں سے چنا گیا ہے اور یہ سب کچھ دنیا کے تمام لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ،امریکیوں کو اپنے بچوں کے لئے اچھے سکولز چاہیئں، اچھی نوکریاں چاہیئں اور اچھے حالات چاہیئں اور یہی سب کچھ ہمارا مقصد ہے ، ہمارے ہاں ایک طرف بہت سارے مسائل بھی موجود ہیں ،ہمارے ہاںخواتین اور مائیں اپنے بچوں کے حوالے سے بہت سے مسائل کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ منشیات، کرائم اور سماج دشمن عناصر یہ سارے وہ مسائل ہیں جن کا امریکہ کو سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد صرف امریکی مفادات کو ترجیح دی جائے گی ، نعروں کی بجائے عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے ، اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں دکھ درد بھی ایک ہیں ، ہم ایک نیا ویژن لیکر آگے بڑھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر امریکی پرچم کو سربلند رکھیں گے ،دنیا سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا ،امریکی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ، اپنی طرز زندگی کسی دوسرے پر مسلط نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دوبارہ خوشحال ہوگا ،باتیں کرنے کا وقت ختم اب کام کرنے کا وقت آگیا ہے ، ملک کی تعمیر وترقی کیلئے دن رات ایک کردیں گے ،ہم امریکہ کو عظیم اور محفوظ بنائیںگے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مڈل کلاس کو گھروں سے محروم کر دیا گیا ،وقت آگیا ہے کہ ہم کالے یا سفید سب کو یہ سوچنا ہوگا کہ ہم سب کا خون لال ہے ،امریکی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے ،امیگریشن ،ٹیکس ،تجارت ،خارجہ امور کو ایسا بنائیں گے کہ امریکیوں کو فائدہ پہنچے ،ماضی میں اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سرحدوں کو بچایا ،میں ان سیاستدانوں کی طرح نہیں جو صرف باتیں کرتے ہیں اور کام نہیں کرتے ،ہم صرف مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں ہم نے اربوں ڈالرز خرچ کئے ،آج کے بعد صرف امریکی مفادات کو ترجیح دی جائے گی ،نئی سڑکیں ،پل اور ایئرپورٹ بنائیںگے ،حقیقی تبدیلی کا عمل آج سے شروع ہو چکاہے ۔

متعلقہ عنوان :