لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے چیئر مین ضلع کونسل بیٹے کی نااہلی کی درخواست پر جواب طلب کر لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کو بطور چیئرمین ضلع کونسل نارووال نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر عدیل کی درخواست میں احمد اقبال چیئرمین ضلع کونسل کی نااہلی کے لئے موقف اختیار کیا گیا کہ احمد اقبال کا ووٹ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دیہی علاقے سے شہری علاقے میں منتقل کیا گیا۔

درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ الیکشن شیڈول کے اجرا کے بعد کسی بھی شخص کا ووٹ منتقل نہیں کیا جاسکتا ۔ کیونکہ احمد اقبال کی کے ووٹ کی منتقلی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کو چیئرمین ضلع کونسل نارووال کے لئے نا اہل قرار دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت3ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :