دو عظیم شخصیات شیخ الحدیث سلیم اللہ خان ، مولانا عبد الحفیظ مکی کا سانحہ ارتحال پر بادشاہی مسجد میں دعاء

شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبد الحفیظ مکی کی وفات ،مدتوں خلا پر نہ ہوگا ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد

جمعہ 20 جنوری 2017 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) بادشاہی مسجد لاہور میںمولانا سید عبدالخبیر آزا دنے کہا کہ عالم اسلام شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ،اور مولانا عبد الحفیظ مکی کے سانحہ ارتحال سے دو عظیم مذہبی شخصیات سے محروم ہوگیا ،شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان بہت بڑے عالم دین اوروفا ق المدار س العربیہ کے صدر تھے،جنہوں نے اپنی ساری زندگی بخاری شریف اور حدیث مبارکہ پڑھانے میں گذاری ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اور دو سرے شیخ طریقت حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی جو کہ انٹر نیشنل ختم نبوت کے امیر تھے اور حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز تھے اور کافی عرصہ سے سعودی عرب میں نہ صرف مقیم تھے بلکہ ارادت کا سلسلہ بھی مکہ مکرمہ میں جاری و ساری تھا آج ان کے خانقاہی نظام سے منسلک ہزاروں مریدین ان کے فیوضات و برکات سے محروم ہوگئے،انا للہ و نا الیہ راجعون ،اللہ تعالیٰ ان ہر دو حضرات کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ،آمین ثم آمین،ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ، مولانا عبد الحفیظ مکی رحمہ اللہ نے دنیا بھر میں ارادت کے سلسلہ کوجاری رکھا اورہمیشہ حضور نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت کی چوکھٹ کی چوکیداری کی اور ساؤتھ افریقہ میں ان کی وفات ہوئی مگر آقا علیہ الصلوة والسلام سے محبت اور عشق تھا جو انہیں وفات کے بعد مدینہ منور ہ کھینچ لایا اور جنت البقیع میں مدفون ہوئے،یہ وہ اعزاز ہے جو وفات کے بعد انہیں نصیب ہوا ،اور ان دنوں حضرات شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبد الحفیظ مکی رحمہما للہ کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ،اور ان کے فیوض و برکات کو عام فرمائے اور ان کی خدمات کو ان کیلئے ذخیرہ آخرت بنائے ،آمین ثم آمین ۔