رانا ثناء اللہ خاں سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

جمعہ 20 جنوری 2017 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثناء اللہ خاں سے امریکی قونصل جنرل مسٹر یوری فیڈ کیو نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیر قانون نے معزز مہمان کو صوبہ پنجاب کی تعمیر وترقی ، امن و امان ، سیاسی اور علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم محمد نواز شریف جبکہ صوبہ پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کے لیے فوج اور سول اداروں نے ملکر کا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جسطرح دہشت گردی کا شکار رہا ہے اسکی کہیں مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امن پسند ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی کمیونٹی کی توجہ کا طالب ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے خطہ کے امن پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ دنیا بھر سے دہشت گردی کے نا سور کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ نہایت ضروری ہے۔ امریکی قونصل جنرل یور ی فیڈ کیو نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین تاریخی روابط موجود ہیں۔ آخر میں یوری فیڈ کیو نے صوبہ پنجاب کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے وا لے اقدامات پر حکومت پنجاب کی تعریف کی

متعلقہ عنوان :