فروغ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، جدید علوم سے ہم آہنگی وقت کا تقاضا ہے‘رانا مشہود احمد خاں

پنجاب حکومت فروغ تعلیم کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 20 جنوری 2017 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، جدید علوم سے ہم آہنگی وقت کا تقاضا ہے ، پنجاب حکومت فروغ تعلیم کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہی- یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم قصور میں ضلع کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ، رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میاں ذوالفقار علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھی- صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کے سکولوں میں تعلیمی و انتظامی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکی- انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہی- پنجاب حکومت کے شعبہ تعلیم میں کئے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے - ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ، دانش سکول، لیپ ٹاپ اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لئے تعلیمی وظائف اور دنیا کی جدید یونیورسٹیوں کے دورے حکومت پنجاب کے وہ سنہری اقدامات ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی- انہوں نے ضلع قصور میں شعبہ تعلیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہی-

متعلقہ عنوان :