پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ایم ایم عالم روڈپر کیفے چاکلیٹ روم مزاحمت کے بعد سیل

فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی، کیفے اپ سٹیرزکو 25ہزار، سیکنڈکپ 20ہزار،شہر بھر میں مجموعی طور پر 58ہزار کے جرمانے

جمعہ 20 جنوری 2017 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میںعلامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے خیابانِ جناح میں فوڈسٹریٹ کو7upکی زائدالمعیاد بوتلوں، ککنگ ایریا میں کپڑوں کی موجودگی، کھلے گندے کوڑا دانوں اور اوپن ڈرینز کی وجہ سے 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور زائد المعیاد اشیاء اور ناقص معیار کے تیل کو موقع پر ضائع کر دیا۔

سمن آباداور راوی ٹائون میں فوڈ کاٹیج کو کھلے کوڑا دانوں، اشیاء پرMRDٹیگ موجود نہ ہونے اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کالج کیمپس 4کی کینٹین کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔ شالیمار ٹائون اور علامہ اقبال ٹائون میں خان نان شاپ کو پراسیسنگ ایریا میں کیمیکل موجود ہونے، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے اور جگہ جگہ مکڑی کی جالوں کی موجودگی کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

شالیمار لنک روڈ پرحاجی عمر سلطان ہوٹل کو پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات، واشنگ ایریا گندہ ہونے، کھلی نالیوں اور جگہ جگہ مکڑی کے جالوں کی موجودگی کی وجہ سے 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹائون میںایم ایم عالم پر واقع کیفے چاکلیٹ روم کو ناقص صفائی ، فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی اور شراب کی بوتلوں کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔

جیل روڈ پر واقع دی کیفے اپ سٹیئرز (The Cafe Upstairs) کو کھلے کوڑا دانوں، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے، ایکسپائرڈ چٹنی، ٹوٹے پھوٹے فریزرز ، انسیکٹ کلر خراب ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 25ہزار روپے جرمانہ اور زائد المعیاد اشیاء کو موقع پر ضائع کر دیا۔مین بلیو ارڈ گلبرگ میں واقع سیکنڈ کپ کیفے کو نامناسب سٹوریج ، اشیاء پر نامناسب ٹیگنگ،صفائی کے انتہائی ناقص حالات، کھلی نالیاں اور احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی کی وجہ سے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور بہتری کے لیے 3دن کا نوٹس جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :