سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود کا باضابطہ سیاست کا آغاز،2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ

محروم طبقات کو ایک جگ اکٹھا کروںگا ، پاکستان کے فیصلے عوام کو کرنے چاہیے ‘ویڈیو پیغام

جمعہ 20 جنوری 2017 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود خان نے روشن پاکستان لیگ کے پلیٹ فارم سے باضابطہ سیاست کا آغاز کردیا اور2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام محروم طبقات کو اکٹھا کروں گا ، ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ سیاست کو صاف اور پاکستان کو پاک کرے ۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جاوید محمو د خان نے کہاکہ میں نے بطور چیف سیکرٹری سب کچھ دیکھا ہے اس دوران عوام کے کیلئے کچھ کیا لیکن بہت کچھ نہ ہوسکا انہی وجوہات کو دور کرنے کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ مجھے سیاست میں قدم رکھنا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ ملک حکمرانوں کا نہیں بلکہ عوام کا ہے ان کے بغیر کوئی بھی تحریک یا فیصلہ ممکن نہیں ہونا چاہیے لیکن عوام کو تمام فیصلوں سے باہر رکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں مزدور کی نمائندگی کسی صنعت کار کی بجائے مزدور کو ہی کرنی چاہیے ۔ اسی طرح کسان کا نمائندہ جاگیر دار نہیں کسان ہی ہوناچاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بد قسمتی سے عوام جنہیں فیصلے کرنے چاہیے انہیں پاکستان کے فیصلوں سے باہر رکھاگیا ۔

انہوںنے کہاکہ روشن پاکستان لیگ کے بہت سے اضلاع میں دفاتر قائم ہوچکے ہیں اور باقی اضلاع میں یہ سلسلہ جاری ہے میں تمام محروم طبقات کو اکٹھا کرناچاہتا ہوں عوام کو ہی اپنی طاقت کو پہچاننا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے قوی یقین ہے کہ روشن پاکستان لیگ ایک دن عوام کی امیر ترین جماعت بنے گی ۔ 2018میں عوام الناس اپنی طاقت سے عوامی روشن حکومت بنائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :