آئی جی سندھ کا گرفتار ملزم کے مبینہ فرار ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کا نوٹس، رپورٹ طلب

جمعہ 20 جنوری 2017 22:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانہ عزیز آباد انویسٹی گیشن پولیس سے گرفتار ملزم کے مبینہ فرار ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے حوالے سے غیر جانبدارانہ انکوائری کی تفصیلات میں مرتکب ٹہرائے جانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت انضباطی کارروئی کو یقینی بنایا جائے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام اقدامات ٹھوس اور مربوط بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :