صوبائی حکومت برف باری و بارشوں سے متاثرہ افراد کو تنہاء نہیں چھوڑے گی‘قلات ڈویژن اور کولپور سمیت شمالی بلوچستان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی ،ایف سی کے جوانوں کے علاوہ مقامی انتظامیہ حصہ لے رہی ہے

صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ائے ڈی نواب محمد خان شاہوانی کی بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 22:37

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ائے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت برف باری و بارشوں سے متاثرہ افراد کو تنہاء نہیں چھوڑئے گی،قلات ڈویژن اور کولپور سمیت شمالی بلوچستان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی ،ایف سی کے جوانوں کے علاوہ مقامی انتظامیہ حصہ لے رہی ہے ،ہیلی کاپٹرز کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز تک خوراک پہنچائی جارہی ہے ،بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ،شدید برف باری و ژالہ باری سے بجلی ،پانی و گیس کے نظام کو بھی بحال کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات سختی کے ساتھ جاری کردی گئی ہیں بحالی کی کاروائیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں جاری حالیہ برف باری و بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے کیا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ برف باری و بارشوں سمیت ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ صوبائی حکومت متاثرین کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اور متاثرین کی بحالی کے لیے قلات ڈویژن کے علاقوں مستونگ ،کھڈ کوچہ ،منگوچر،قلات جبکہ بولان کے علاقہ کولپور اور شمالی بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں پاک آرمی،ایف سی،ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے علاوہ مقامی انتظامیہ حصہ لے رہی ہے جبکہ قلات ڈویژن کے علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے اور مسافروں اور ٹرانسپورٹروں تک خوراک بھی پہنچائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی ھکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکاروں کی ہفتے اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ برف باری کے دوران شہری علاقوں میں پینے کے پانی ،بجلی اور گیس کی ترسیل کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے اور اس ضمن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی سختی سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں تک سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ حالیہ برف باری بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جس کا بروقت اندازہ لگانا ممکن نہیں ہوگا تاہم صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برئوئے کار لائے گی اور متاثرین کو موسمی اثرات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :