کوئٹہ ،قاعد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ کو سائنسدان کے نام کرنے کے خلاف احتجاج کریںگے،جمعیت طلباء اسلام

جمعہ 20 جنوری 2017 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ،عبدالقیوم رند،زعفران کاکڑ،عبدالخالق صدیقی،حافظ محمودبابڑاورمحمدعیسی نے کہاہے کہ قاعد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ کو قادیا نی سائنسدان کے نام سے منسوب کر نے اور نیشنلائز ڈ تعلیمی اداروں کو قادیانیوں کو واپس کر نے کے خلاف بھرپور احتجاج کریںگے ،حکومت قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ کو قادیانی سائنسدان کے نام سے منسوب کر نے کے فیصلے کو واپس لے،انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور بنیاد ہے اس کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ہے اس عقیدے کے تحفظ کے لئے ہزاروں افرادنے قربانیاں دی ہیںاوراس کے تحفظ کے لئے مزیدقربانیاںبھی دیں گے انہوں نے کہا کہ بیرو نی نوٹوں پر بننے والی این جی اوز ملک کو سیکو لر بنانے اور 73 کے آئین سے ناموس رسالت کے قانون اور قادیانیوں غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی شق کو ختم کر نے کے لیے کوشاں ہیں اور ملک میں بے خیائی کا سیلاب لا نے کے لیئے خفیہ سازشیں کر رہی ہیںانہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں عقیدہ ختم نبوت کے لیئے ہر محاذ پر کام کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ علماء اور عوام عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ارض پا کستان کے دفاع کے لیئے ہر قر بانی دینے کے لیئے تیار ہیں ، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے مسلمان متحد اور متفق ہیں۔

متعلقہ عنوان :