کوئٹہ ، با چا خان نے انسانی آزادی اور عدم تشدد کا پر چار شروع کیا ،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 20 جنوری 2017 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جنگ آزادی برصغیر پاک وہند کے سر خیل رئیس الاحرار، فخر افغان با چا خان کے افکار اور نظریات پر عمل کیا جا تا تو ملک کیساتھ ساتھ پورا خطہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن رہتی سوسال پہلے یہ درویش صفت پشتون با چا آج کے رواں حالات اور اس کے نتائج کا نہ صرف ادراک رکھتے بلکہ ان سے بچائو کے تدابیر بھی پیش کر تے تھے انسانی آزادی، سماجی انصاف، جمہوری اقدار اور سب سے بڑھ کر عدم تشدد کا پر چار ایک ایسے معاشرے میں شروع کیا جو بندوق کو زیور سمجھتا تھا لہٰذا آج بھی ملک کے دگر گوں اور غیر یقینی صورتحال کو صرف اور صرف فکر با چا خان ہی کے ذریعے سنبھالا جا سکتا ہے مظلوم محکوم قومیتوں کے حقوق کا دفاع مشترکہ جدوجہد سے کیا جا کستا ہے جس کی بنیادیں فخر افغان با چا خان ہمیں فراہم کر چکے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ، ضلعی ہرنائی صدر ولی داد میانی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی انور شاہ، ندیم قادری نے با چا خان چوک ہر نائی میں با چا خان کی 29 ویں برسی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس سے پہلے قائدین کا ہرنائی پہنچتے ہی پر تباک استقبال اور ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچا یا گیا مقررین نے کاہ کہ با چا خان کو ان کے شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ عظیم ہستی نے اپنے جوانی کی ایام زندان میں گزارے اپنی سوسا لہ زندگی کی33 سال قید وبند اذیتوں میں گزارے انسانی آزادی پر پختہ یقین سماجی انصاف، جمہوری اقدار کے حصول کیلئے انگریز سماراج سے برسر پیکار ہے لیکن کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا دریں اثناء صوبہ بھر میں با چا خان کی یاد میں تقریبات منعقد کئے گ ئے با چا خان مرکز لورالائی سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب لورالائی کے سامنے عظیم الشان جلسے میں تبدیل ہوئی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی صدر بسم اللہ لونی، مرکزی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر عیسیٰ خان جو گیزئی، گنو خان غلزئی، راز محمد ترہ کئی، عبدالمالک اوتمانخیل اور پی ایس ایف صدر اسما عیل ناصر نے فخر افغان کو ان کی 29 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ با چا خان پشتون افغان تاریخ کا ایک تابندہ ستارہ ہے پشتون قوم کو علم وہنر کی طرف راغب کر نے علم حاصل کر نے کیلئے آزاد مدرسہ سکول قائم کئے لو گوں کو آزادی کا درس دیا با چا خان مرکز کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا با چا خان اور شہید با چا خان یونیورسٹی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور بعد میں تعزیتی ریفرنس سے ضلع کوئٹہ صدر ملک ابراہیم کاسی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا، ضلعی جنرل سیکرٹری عصمت اللہ بازئی، سید یاسین آغا اورنوران شاہ نے خطاب میں با چا خان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں مظلوم محکوم اقوام کی حق کا آواز قرار دیا مقررین نے کہا کہ26 جنوری کو کوئٹہ میں مشترکہ برسی منعقد کی جائیگی لہٰذا کارکن اس میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائی ضلع ژوب وشیرانی کے زیر اہتمام ژوب صالح محمد خان مندوخیل ہائوس میں تعزیتی ریفرنس سے ضلعی صدر انور خان مندوخیل، امان اللہ حریفال، صابر خان مندوخیل، سائین انور شیرانی، شیر ولی کبزئی، رشید سیال، انور شاہ مشوانی، اکبر خان مندوخیل، نقیب مندوخیل، مسرور موسیٰ خیل، حافظ نور خان نے با چا خان کو طویل خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا بعد میں غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام با چا خان کی برسی کے مناسبت سے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ریفرنس سے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ، تحصی ل صدر رحمت اللہ رحمت، نواز خان جلال زئی، اورنگزیب اور حمید اللہ مہر زئی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ با چا خان کی جدوجہد کی بدولت پشتون قوم سیال اور مہذب اقوام کے صفوں میں شامل ہو گیا بعدازاں لنگر تقسیم کیا گیا با چا خان مرکز چمن میں قرآن خوانی ہوئی اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ضلع پشین خانوزئی میں با چا خان کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوئی جس سے ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ، تحصیل صدر حافظ شبیراحمد، منیراحمد پانیزئی، حاجی محمد اعظم، عبدالوہاب، محمد یار اور منیر کاکڑ نے با چا خان کو علمی، سیاسی خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ آج ملک اور خطے میں فکر با چا خان کی سب سے بڑھ کر ضرورت محصوس کی جا رہی ہے بعدازاں با چا خان اور شہداء با چا خان یونیورسٹی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی عوامی نیشنل پارٹی ضلع زیارت بمقام سنجاوی با چا خان مرکز میں قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد کی گئی جس میں پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالخالق کاکڑ، سینئررکن حاجی امان اللہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ درپیش سنگین چیلنجوں جیسے دہشتگردی، انتہا پسندی، رجعت پسندی سے چھٹکارا پا نا فکر با چا خان میں مضمر ہیں علاوہ ازیں ہرنائی، شاہرگ کلی سنگل میں پشتونخوا میپ سی62 افراد نے بہائو الدین، پائند خان کی قیادت میں مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا بعدازاں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن چیئرمین جمال شاہ نے پارٹی قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جبکہ ضلع سبی اور جعفر آباد کے زیر اہتمام24 جنوری صبح9بجے سبی بازار میں با چا خان اور ولی خان کی برسی کے مناسبت سے جلسہ عام ہو گا۔

متعلقہ عنوان :