Live Updates

تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ، دانیال عزیز

جمعہ 20 جنوری 2017 21:59

تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

یہاں نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الزام تراشی کا کھیل رہی ہے جس نے پانامہ پیپرز کے ایشو میں اپنے مؤقف میں پہلے ہی یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا کیونکہ اس کے پاس پانامہ پیپرز کیس کا کوئی ثبوت نہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی اور اب وہ توڑ مروڑکر بیانات دے رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات