منشیات سمگلنگ میں ملوث 3مجرموں کو عمر قید کی سزاء سنادی گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 21:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات سمگلنگ میں ملوث 03مجرموں کو عمر قید کی سزاء سنادی ۔ ملزمان کو اے این ایف اٹک نے گرفتار کر کے مہران کار سے منشیات بر آمد کی تھی۔ملزمان میں ضمیر حسین،فراز خان اور الطاف حسین شامل ہیں جن سے 40کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدگی کا مقد مہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری انوار احمد خان نے منشیات کے تین سمگلروں کو جرم ثابت ہو نے پر عمرقید اور جر مانہ کی سزا سنا دی ۔تینوں ملزمان کو عمرقید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر دو دو سال مزید قید بھگتنا ہو گی۔انسداد منشیات کی عدالت نے 2کلو چرس برآمدگی کے ملزم یار محمد کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :