امداد پتافی اورنصرت سحر کے درمیان جھگڑا ،ْ عاصمہ جہانگیر کا وفاقی محتسب سے خاتون رکن کو ہراساں کیے جانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 20 جنوری 2017 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر نے سندھ اسمبلی میں امداد پتافی اورنصرت سحر کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی محتسب سے خاتون رکن کو ہراساں کیے جانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ اسمبلی میں ہمارے نمائندے آئے ہیں یا لفنگی انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ خواتین سے کس طرح بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تو عجیب شرمناک صورتحال ہے ،ْانہیں سزا ہو، ان کی اسمبلی کی سیٹ جائے تب دیکھوں گی کہ آئندہ کون ایسے بات کرے گا۔