بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی، عملے کی چھٹیاں منسوخ

جمعہ 20 جنوری 2017 21:55

کوئٹہ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد اسلم ترین نے محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کے تناظر میں پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملے کی ہفتہ واری تعطیل یعنی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتے اور اتوار کے روز بھی دفتر حاضر ہوں جبکہ پہلے سے چھٹی پر گئے ہوئے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :