کوئٹہ ،سڑک کنارے چھپایا گیااسلحہ برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 21:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) کوئٹہ میں سڑک کنارے چھپایا گیااسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں سیکورٹی فورسز کو ایک مشکوک تھیلے کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میںلے لیا اور سڑک کنارے پڑے شاپر سے 13سو سے زائد گولیاں برآمد کرلیں مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :