ڈیرہ بگٹی، ایف سی ،حساس اداروں کی مختلف علاقوں میں کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک،,8 کیمپ تباہ

کارروائی پیر سہری،ہن نالہ اور اومری میںبی ایل اے اور بی آر کے شرپسندوں کے خلاف کی گئی، ایف سی زرائع

جمعہ 20 جنوری 2017 21:53

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقوں میں حساس اداروں اور ایف سی کی مشترکہ کاروائی کے دوران شرپسندوں کے 8 کیمپ تباہ جبکہ دو شرپسند بھی مارے گئی,سیکورٹی حکام کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے شرپسندوں کے موجودگی کے خفیہ اطلاعات ملنے پر کاروائی کی,کاروائی کے دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند مارے گئی,جبکہ شرپسندوں کے زیر استعمال 8 کیمپ بھی تباہ ہوئی,تباہ شدہ کیمپوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا,برآمد کئے اسلحے میں اینٹی کرافٹ گنز اور ہیڈ گرنیڈ لانچر بھی شامل تھے سیکورٹی حکام کے مطابق کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی آر کے خلاف کاروائی کا سلسلہ تاحال جاری تھا,اور ہلاک شدہ شرپسندوں کی تعداد میں اضافہ خارج الامکان نہیں

متعلقہ عنوان :