پاک آرمی نے حکومت بلوچستان کو شدید برفباری کے باعث بند علاقوںمیں ریلیف آپریشن کیلئے دو ایم آئی17 ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے

جمعہ 20 جنوری 2017 21:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاک آرمی کی جانب سے حکومت بلوچستان کو شدید برفباری کے باعث بند ہونے والے علاقوںمیں ریلیف آپریشن کے لئے دو ایم آئی17 ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت بلوچستان نے قلات ڈویژن میں شدید برفباری کے باعث محصور ہونے والے شہریوں کو راشن ٹینٹ او ردیگر اشیاء فراہم کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی درخواست کی تھی جس کے بعد پاک آرمی نے دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حکومت بلوچستان کو فراہم کئے جن کے ذریعے قلات ڈویژن کے مختلف علاقوں خالق آباد ، منگچر ، تحصیل قلات میں چار ٹن اشیاء خورو نوش ٹینٹ کمبل ، سمیت دیگر اشیاء فراہم کی گئیں جبکہ مزید کارروائی بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :