گورنرخیبرپختونخوا نے فاٹاکے شناختی کارڈزکی بندش کانوٹس لے لیا

خیبرپختونخوااور فاٹا کے عوام محب وطن ،وفادارپاکستانی ہیں ، کسی بھی پاکستانی کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں رکاوٹ ناقابل برداشت ہے،گورنر

جمعہ 20 جنوری 2017 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے خیبرپختونخوا اور فاٹاکے شناختی کارڈزکی بندش کانوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے اور شناختی کارڈز کے حوالے سے جائز شکایات کے ازالہ پرزوردیاہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ اعلی سطحی رابطے میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ جائز شکایات کے حل کیلئے ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیاجائیگا۔ گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوااور فاٹا کے عوام محب وطن اوروفادارپاکستانی ہیں اور کسی بھی پاکستانی کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں رکاوٹ ناقابل برداشت ہے۔ گورنرنے نادرا حکام کوبھی ہدایت کی ہے کہ جعلی شناختی کارڈزکی آڑ میں پاکستانی شہریوں کو بے جازحمت نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :