مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ملائشیاء کے وزیر خارجہ انیفا امان کے مابین ملاقات ،ْ و طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ

پاکستان اور ملائیشیا کا تجارت،سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

جمعہ 20 جنوری 2017 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت،سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائیکوالالمپور میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ملائشیاء کے وزیر خارجہ انیفا امان کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا جس کیلئے مناسب وقت پر تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے تجارت،سرمایہ کاری اور پاکستان سے ہنر مند افاردی قوت کی درآمد کے مشعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :