غذر ،گوپس اور دیگر موضعات سینکڑوں افرادکا گوپس ریسٹ ہاوس میں بجلی کی لودشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا

جمعہ 20 جنوری 2017 21:24

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) گوپس اور دیگر موضعات سینکڑوں افرادکا گوپس ریسٹ ہاوس میں بجلی کی لودشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا، عوام کا مطالبہ تھا کہ بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے ااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان اور محکمہ برقیات کے حکام بھی وہاں پہنچ گئے اس موقع پر محکمہ برقیات کے حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ضلع میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے پانی کے بہاو میں کمی کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ عوام کا مطالبہ تھا کہ گوپس کے ایریے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جس باعث یہ مزاکرات ناکام ہوگئے اور احتجاجی دھر نا دینے والے افراد نے اس دوران انتظامیہ کو 72گھنٹے کی الٹی میٹم دیدی ہے کہ اگر اس دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ادھر دریا غذر کی جھیلوں میں برف جم جانے کی وجہ سے پانی کے بہاو میں کمی انے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے جس باعث علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :