چلاس کے شہر میں مہنگائی کا جن بے کنٹرول اشیاء خورونوش ، سبزیاں ، پھل ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں من پسند اضافے سے عوام ،سرکاری ملازمین شدید متاثر ہو رہے ہیں

پی ٹی آئی صدر شیر عالم بٹو کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 21:24

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چلاس کے شہر میں مہنگائی کا جن بے کنٹرول اشیاء خورونوش ، سبزیاں ، پھل ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں من پسند اضافے سے عوام ،سرکاری ملازمین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پی ٹی آئی صدر شیر عالم بٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر پر کوئی توجہ نہیں ،لوگ گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں ، سڑکیں کھنڈرات کا روپ دھار چکی ہیں ، دیامر یونیورسٹی کیمپس کے فنڈز ، فوزہنزہ ضلع کو گورنر زبردستی اختیارت کے ناجائز استعمال سے لے گیا۔

بجلی کی متواتر لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت کا شکار بنایا ہوا ہے ۔ واپڈا والوں نے بھی اب تک چلاس ، دیامر کے متاثرین کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ صوبائی حکومت چلاس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام فوری عمل میں لائے ۔ چلاس میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں اور ادھورے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے جائیں ۔ (م ن)

متعلقہ عنوان :