اسلام آباد ،سی آئی اے پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کے مقدمہ کو ٹریس کر کے چوری شدہ مال برآمدکر لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کے مقدمہ کو ٹریس کر کے چوری شدہ مال برآمدکر لیا۔برآمد شدہ مال مجاز عدالت کے حکم پر مالک کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی پولیس ٹیم کو شاباش،نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مدعی راجہ محمد یعقوب سکنہ مکان نمبر 29-Bگلی نمبر 32سیکٹر F-7/1اسلام آ باد کے گھر ڈکیتی کی واردات ہو ئی تھی جس پر تھا نہ کو ہسار پولیس نے مقدمہ نمبر106 مورخہ 02-03-2015بجرم395 ت پ درج کر کے تفتیش مقدمہ عمل میںلا ئی ۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی تفتیش ایس ایس پی (آپریشنز)اسلام آباد نے سی آئی اے کے سپر د کر تے ہو ئے ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ۔ ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی سربر اہی میں سلیمان شاہ اے ایس آئی معہ سکارڈنے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لو ٹا گیا ما ل مسروقہ بر آمد کیا ۔ جو آ ج مجاز عدالت کے حکم پر ڈی ایس پی سی آئی اے نے برآمد شدہ مال ان کے اصل مالک کے حوالے کر دیا ۔ایس ایس پی (آپریشنز)اسلام آباد ساجد کیانی نے سی آئی اے پولیس ٹیم کو ان کی بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور ان کے لئے نقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :