میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ ،عملے اور افسران کی حاضری چیک کی

جمعہ 20 جنوری 2017 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز جمعہ کے روز سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ کیا اور عملے اور افسران کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے تجاوزات کے خلاف آپریشنز سے متعلق حکمتِ عملی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے دفتر میں بروقت حاضر نہ ہونیو الوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولیں ترجیح ہے اور تجاوزات کے خاتمے کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایک موئثر حکمتِ عملی کے تحت روزانہ باقاعدگی کے ساتھ آپریشن جاری رکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ختم کی جانے والے تجاوزات پر دوبارہ قائم نہ ہو سکیں جس کے لیے موئثر مانیٹرنگ کا میکنزم تیار کیا جائے اور تجاوزات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ جس علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو متعلقہ علاقے کا انچارج آفیسر ذمہ دار ہوگا۔

اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ جن علاقوں میں ہمیں مزاحمت کا سامنا ہے وہاں متعلقہ تھانے سے پولیس نفری کی مدد لی جا رہی ہے تاہم بعض اوقات پولیس نفری نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پٹرتا ہے۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ تجاوزات نے اسلام آباد کے قدرتی حسن کو بہت متاثر کیا ہے لہذا اب کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی بلکہ یہ آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا اس لیے انہوں نے شہریوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہم سب کا شہر ہے اس لیے اسے صاف ستھرا اور تجازات سے پاک شہر بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انوائرنمنت ونگ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ گرین بیلٹس پر کسی قسم کی بھی تجاوزات قائم ہونے کی صورت میں متعلقہ ایریا کے افسر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم تجاوزات کے خلاف جاری مہم سے مطلوبہ نتائج حا صل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام شعبے باہم رابطے کو مزید مظبوط بنا کر مشترکہ کوشش کریں۔ انہوں نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ انفورسمنٹ کے تمام اہلکار یونیفارم میں ملبوس ہوں اور ہر اہلکار کو دو یونیفارم دئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایسے اہلکار جو دوسرے شعبوں میں تعینات ہیں کو وا پس انفورسمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جا ری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی استعدادکار بڑھانے کے لئے ٹرانسپورٹ اور سٹاف کی کمی سمیت تمام جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :