ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں ہنڈا بی آر وی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 20:59

ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں ہنڈا بی آر وی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں ہنڈا بی آر وی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے سے ہنڈا اٹلس کی جانب سے بتایا جا رہا تھا کہ جلد ہی پاکستان میں ایک نئی گاڑی فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔ اب ہنڈا اٹلس کی جانب سے اس گاڑی کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہنڈا اٹلس جلد پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ہنڈا بی آر وی فروخت کیلئے پیش کرنے جارہا ہے۔

ہنڈا بی آر وی فروری یا مارچ میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔ 1500 سی سی انجن کی حامل اس گاڑی کی قیمت ممکنہ طور پر 22 سے 25 لاکھ روپے تک ہوگی۔ جبکہ اس گاڑی میں مسافروں کے بیٹھنے کیلئے کل 7 سیٹیں موجود ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :