جمعیت کی خدمات کے سوسال پورے ہوگئے، مولانا ولی محمد ترابی

رضاکارکنونشن کی کامیابی کے لئے بھرپورکرداراداکریںاوریونٹوں کی مجلس عمومی کے اجلاس طلب کرکے صدسالہ اجتماع میں شرکت کے لئے منصوبہ بندی اورحکمت عملی ابھی سے طے کریں ، امیر جمعیت علماء اسلام کوئٹہ

جمعہ 20 جنوری 2017 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،حافظ سراج الدین،مولاناعبدالرحیم بازئی ،مولاناخان محمداورمولاناعبدالبصیرنے جمعیت اغبرگ یونٹ کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کی خدمات کے سوسال پورے ہوگئے جس کے پیچھے ایک مستحکم نظریہ کارفرماہے اورسوسال بعدبھی جمعیت فعال اورمنظم ہے انہوں نے کہاکہ رواں سال 7,8,,9اپریل کوپشاورمیں صدسالہ عالمی اجتماع ہوگاجس میںپچاس لاکھ افرادکی شرکت متوقع ہے اوردنیابھرکے اسلامی رہنماشرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت کاوفدجمعیت علماء ہندکی قیادت اورعلماء دیوبندکوصدسالہ عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے باضابطہ طورپرشرکت کی دعوت دینے کے لئے ہندوستان روانہ ہواہے جبکہ قائدجمعیت سعودی عرب روانہ ہوگئے قائدین کی تمام ترتوجہ صدسالہ عالمی اجتماع پرہے انہوں نے کہاکہ جن یونٹوںنے صدسالہ اجتماع کی کاپیوں اورتیاریوں کے حوالے سے سستی کامظاہرہ کیاہے وہ اپناکام تیزکریں اور26جنوری کوسائنس کالج میں رضاکارکنونشن کی کامیابی کے لئے بھرپورکرداراداکریںاوریونٹوں کی مجلس عمومی کے اجلاس طلب کرکے صدسالہ اجتماع میں شرکت کے لئے منصوبہ بندی اورحکمت عملی ابھی سے طے کریں انہوں نے یونٹوںپرزوردیاکہ وہ کانفرنس کی کامیابی کے لیئے ملک بھر میں پھیل جائیں اور جمعیت کاپیغام گھر گھر تک پہنچائیں اور ابھی سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اجتماع میں شرکت کرسکیں

متعلقہ عنوان :