سجاول: تعلقہ اسپتال میں ادویات کی قلت دور نہ ہوسکی

جمعہ 20 جنوری 2017 21:05

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سجاول میں تعلقہ اسپتال میں ادویات کی قلت دور نہ ہوسکی ہے ، گذشتہ روز سے علاقے میں سرد ہوا کے چلنے کے بعد کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیاہے اور چھ سے زائد سگ گزیدہ افرادکو تعلقہ اسپتال سجاول لایاگیاتاہم وہاں پر اے آر وی موجود نہ ہونے پر واپس روانہ کردیاگیا، جس پر زخمی افراد کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیاگیاہے ،واضع رہے کہ تعلقہ اسپتال سجاول کو ایک این جی او کے حوالے کیاگیاہے تاہم اسپتال میں چھ ماہ سے ادویات کی قلت کی شکایات ہیں اور کئی اموات ہونے پر احتجاج بھی کیاگیاہے تاہم نہ تو ادویات اور سہولیات کی قلت دور ہوسکی ہے اور نہ ہی این جی او کے خلاف کوئی کاروائی ہوسکی ہے

متعلقہ عنوان :