کراچی میں مسلسل آپریشن کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، سید مصطفی کمال

دوررس نتائج حاصل کرنے کیلئے معاشی و سیاسی پیکیج دیناپڑے گا، یہاں کے بچوں کو برائی سے نکالنے کیلئے کسی سیاسی مذہبی جماعت اور حکومت نے زخموں پر نہ مرہم رکھا ہے اور نہ زیادتیوں کا ازالہ کیا، پریس کانفرنس

جمعہ 20 جنوری 2017 21:05

کراچی میں مسلسل آپریشن کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، سید مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلسل آپریشن کرنا مسائل کا حل نہیں ہے دوررس نتائج حاصل کرنے کیلئے معاشی و سیاسی پیکیج دیناپڑے گا،حکومت کو کراچی میں بھی بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے ریلیف پیکج دینا ہو گا، کراچی سے پاکستان کا مستقبل طے ہوگا،انہوں نے کہاکہ 30 سالوں سے اس شہر کئی آپریشن کیے گئے لیکن آج تک یہاں کے بچوں کو برائی سے نکالنے کیلئے کسی سیاسی مذہبی جماعت اور حکومت نے زخموں پر نہ مرہم رکھا ہے اور نہ زیادتیوں کا ازالہ کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میں پریس کانفرنس کرتے کہاکہ ہماری پارٹی میں آنے والوں کا سلسلہ رکا نہیں ہے اور آج بھی ایم کیو ایم مختلف پارٹیوں سے لوگوں نے ہمارے نظریہ سیاست کو قبول کیا ہے اور 210 سے زائد افراد نے پی ایس پی میںشمولیت اختیار کی ہے اور ہم نے مہاجروں کا مینڈیٹ تقسیم نہیں کیا جن کے پاس مینڈیٹ تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم فرشتوں پر تبلیغ کرنے نہیں آئے عوام کو سدھارنا حکومت کا کام ہے کوئی اچھاکام کررہا ہے یا اچھابن رہا ہے تو کیا کرنا چاہیے جیلوں میں بند چودہ سو لوگوں کو مار دو گے کیا کسی کو جان سے مارنا اچھا عمل ہے کیا براء ختم ہوجائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ہاں سے کسی پر پتھر نہیں پھینکا گیا اور آج جو ہمارے پاس آنے والے کہیں استعمال ہو جائیں تو پھر کیا ہو گا ہمارے پاس لوگ ڈر کر نہیں بلکہ برائی کوچھوڑ کر اچھا کی طرف راغب ہو رہے ہیں بلوچستان میں اسلحہ لیکر چیک دینے جارہے ہیں تو کراچی والوں کے لیے کیوں نہیں ۔

انہوں نے کہ کہ ہم پر مہاجروں کے ووٹ کو تقسیم کا الزام لگانے والے بتائیں کیا اس سے پہلے کیا مہاجروں کے حقوق دیئے جارہے تھے بچوں اور بچیوں کو ورغلانے کے علاوہ اور کیا سکھایا جارہا تھا۔انہوں نے کہاکہ کہ ہم یا ہمارا کوئی کارکن جرم کرے تو مجرم ہوگا آج عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے اور پیکیج دینا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ کنور نوید جمیل نے نوٹس بھیجا ہے جو ملا نہیں لیکن وہ یہ بتائیں اتنا پیسہ کہاں سے آیا انہوںنے کہاکہ پی ایس پی میں رہ کر اگر کوئی جرم کرے گا تو اس کا ذمہ دار میں ہوں خوداسکو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ29 جنوری کا جلسہ پاکستان کی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جوکہ29 جنوری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور کراچی کے مستقبل کے لیے جلسے میں عوام بھر پور شرکت کا مظاہرہ کریں ۔اس موقع پر 29جنوری کے حوالے سے پمفلٹ کی رونمائی کی گئی جس پر تحریرتھا ’’ کراچی وہ امانت ہے جو پاکستان کی ضمانت ہے ‘کراچی کا حال پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے‘‘یہ ہمارا جلسہ کا عنوان ہے ،کراچی کا حال ٹھیک کروںگے تو پاکستان کا مستقبل ٹھیک ہوگا کیونکہ پاکستان کا مستقبل کراچی سے وابستہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم کراچی ہر علاقے میں جارہے ہیں ہر زبان اور ہر مسلک کے لوگ سے مل رہے ہیںتاکہ وہ ہمارے جلسے میں آئیں۔انہوں نے کہاکہ جلسے سے پہلے پورے شہر میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی اور انتی بڑی ریلی کو دیکھا کر جو لوگ وینٹلٹر ہے ان کا وینٹلرہٹ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات صحیح ہے کہ ہمارے بہت سے اراکین اسمبلی کے استعفیٰ منظور نہیںہورہے ہیںاس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہیں مجھے آج اسیپکر بنائوں تو میں ان کیاستعفیٰ منظور کر لوں گا ، دارصل کچھ لوگ لوبی کررہیں ان کے استعفی منطور نہ ہوں

متعلقہ عنوان :