ملتان،میپکومانیٹرنگ ٹیم کا رواں سال بجلی چوروں کو 70لاکھ جرمانہ

جمعہ 20 جنوری 2017 21:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس(ایم اینڈ ایس) چیکنگ ٹیم نے رواں مالی سال2016-17؁ء کی پہلی ششماہی کے دوران سینکڑوں بجلی چوروں کو 70لاکھ58ہزار 260روپے جرمانہ عائد کیاہے اور بجلی چوروں کو عائد کی گئی جرمانے کی رقم میں سے 22لاکھ66ہزارروپے وصول کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ہدایت پر منیجر ایم اینڈ ایس انجینئر اقبال احمد شیخ کی سربراہی میں ایڈیشنل منیجر ایم اینڈ ایس سید مغیث محی الدین گیلانی،اسسٹنٹ منیجر ایم اینڈ ایس غلام مصطفی،ٹیسٹ اسسٹنٹ علی کامران حیدرجعفری،محمودرشید اور لیب اسسٹنٹ محمد سعید انجم پر مشتمل ٹیم نے میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان میں گھریلو، کمرشل، زرعی ٹیوب ویل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز چیک کئے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔

متعلقہ عنوان :