لاہور: پولیس کی کارروائی ،8افراد کے قاتل اشتہاری ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

جمعہ 20 جنوری 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) چوہنگ پولیس نے 8افراد کے قاتل اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ چوہنگ ایس ایچ او شاہد علی نے آن لائن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان خالد اور ناصر نے 14سال قبل لاہور کی8جبکہ بہاولپور کی3افراد کو قتل کرکے روپوش ہوگئے تھے دونوں ملزمان بستی فیروزوالا بہاولپور کے رہائشی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان نے بہاولپور کو چھوڑ کر نئے شناختی کارڈ بنوالیے تھے۔ پولیس کو2ماہ قبل ملزمان کی فیصل آباد میںموجودگی کی اطلاع ملی جس پر ان کی سربراہی میں ایک سپیشل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ سب انسپکٹر افضل ورک سمیت4پولیس افسران واہلکاران نے ڈیڑھ ماہ تک ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے فیصل آباد میں ڈیرہ ڈالے رکھا بالآخر گزشتہ روز دونوں ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے لاہور لانے میں کامیاب ہوگئے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :