قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کا پریس کلب کا دورہ،نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

جمعہ 20 جنوری 2017 21:00

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سینئر نائب امیر و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علی محمد ابو تراب، جمعیت اہلحدیث کے نائب ناظم اعلیٰ ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے چوہدری محمد یوسف، مولانا عتیق الرحمن کاشمیری، حافظ سجاد قمر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد کے علاوہ پریس کلب کے دو ممبران کو آمدہ رمضان المبارک میں عمرہ کرانے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالکریم نے کہا کہ وہ پریس کلب کا حج کوٹہ بحال کرانے اور اس کو بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ جس کا پہلے ہی وزیر مذہبی سردار محمد یوسف وعدہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹہ کی بحالی خوش آئند ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اب صحافیوں کا کوٹہ نہ صرف بحال ہو بلکہ اضافہ بھی ہو۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :