دنیا بھر میں دریائوں کے چالیس فیصد پانی کو ذخیرہ کیاجاتاہے ،پاکستان میں صرف نو فیصد پانی کا ذخیرہ انتہائی کم ہے ، عبد الہادی صابر

موسمیاتی تبدیلیاں شروع ہوچکیں، فوراًً پانی ذخیرہ کرنے کیلئے کالاباغ ڈیم بنانا ہوگا ، صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ق )

جمعہ 20 جنوری 2017 20:56

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ عبدالہادی صابر نے اس بات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ کالاباغ ڈیم کے قیام کو عمل میں لایاجائے کیونکہ پوری دنیا کے ممالک میں دریائوں کے تقریبا چالیس فیصد پانی کو ذخیرہ کیاجاتاہے جبکہ پاکستان میں صرف نو فیصد پانی کا ذخیرہ انتہائی کم ہے اب تو پوری دنیا میں اس بات پر اتفاق ہوچکا ہے کہ ہمیں بارشوں ،برفباری کا زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرناہے کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں شروع ہوچکی ہے ہمیں بھی فوراًً پانی ذخیرہ کرنے کیلئے کالاباغ ڈیم بنانا ہوگا ملک میں آبادی کے اضافے کے ساتھ ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کا بھی بندوبست کرنا چاہے ایک رپورٹ کے مطابق جب پاکستان وجود میں آیا تو ہرشہری کیلئے تقریباًً پانچ ہزار قلعب میٹر پانی دستیاب تھا اب صر ف نوسو قلعب میٹر پانی کے قریب پہنچ گئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے مارے حکمران حال کے نشے میں ڈوبے ہیں مستقبل کے بارے میں غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :