بلوچستان میں صاف وشفاف مردم شماری کیلئے تمام سیا سی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں ،میر زاہد بلوچ

جب تک افغان مہاجرین بلوچستان میں آباد ہیں اس وقت تک صحیح مردم شماری کا تصور بھی نہیں کر سکتے ، رہنما بی این پی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر زاہد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صاف وشفاف مردم شماری کیلئے تمام سیا سی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں حکومت بلوچستان کے عوام کی تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریک وطن کی جانے کے بعد مردم شماری کا انعقار کریں ،یہ بات انہوںنے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت افغان مہاجرین آباد ہیں اور دوسری جانب صوبے کے مختلف علا قوں سے بلوچ ہجرت کر کے دوسرے علا قوں میں آباد ہیں اس صورت میں مردم شماری ناممکن ہے اور اس سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہو تی ہے انہوںنے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے میں مردم شماری کو صاف وشفاف بنانے کیلئے جمعیت علماء اسلام ،بی این پی عوامی سے رابطے کر لیے جبکہ دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں جب تک افغان مہاجرین بلوچستان میں آباد ہیں اس وقت تک صحیح مردم شماری کا تصور بھی نہیں کر سکتے اس لیے حکومت مارچ میں ہونے والے مردم شماری کو ملتوی کر کے اور یہاں سے ہجرت کرنے والے بلوچوں کو دوبارہ اپنے علا قوں میں آباد اور تاریک وطن کو صوبے سے بے دخل کریں تب مردم شماری کا اعلان کیا جائے ورنہ اس صورت میں ہم مردم شماری میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :