پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہواہے کسی اور ازم کی گنجائش نہیں ہے، قاری شیرافضل خان
حکمران بیرونی آقائوں کے اشاروں پر ملک کو سیکولراسٹیٹ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں، چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے، پنجاب سے واپسی پر استقبال کیلئے آنیوالے کارکنان سے خطاب
جمعہ 20 جنوری 2017 20:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میاں رضاربانی مارکسزم کے سحرسے باہر نکل کر دیکھیں دنیامیں سب سے تیزی سے پھیلنے والامذہب اسلام ہے۔
ایک اسلامی مملکت کے اعلیٰ ترین ادارے کے چیئرمین کا مارکسزم سے متاثرہوناانتہائی حیرتناک بلکہ ایک سوالیہ نشان ہے اتنے اہم عہدے پر براجمان شخص کا اسلام کے بجائے کسی اور ازم سے متاثرہوناکوئی عام بات نہیں ہے،اس سے بڑھ کر افسوسناک بات یہ ہے کہ ان سے بازپرس کرنے والابھی کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی، جمعے کے بجائے اتوارکی چھٹی، بسنت اور دیگر غیر اسلامی تہواروں کی حکومتی سطح پر تشہیر ملک کو سیکولراسٹیٹ بنانے کی جانب پیش قدمی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران خاطر جمع رکھیں پاکستان کے غیور مسلمان ان کی ایسی کسی خواہش کو عملی جامہ پہننے نہیں دیں گے،اسلام کے شعائر کی حفاظت کی جائے گی ،کوئی غیر اسلامی قانون نہیں بننے دیاجائے گا کیونکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہواہے اور اس ملک میں اسلامی نظام ہی قائم ہوگا کسی اور ازم کی یہاں گنجائش نہیں ہے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.