خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں تلور کے شکار کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 20:20

خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں تلور کے شکار کی خبروں کی تردید کر دی

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) خِبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں تلور کے شکار کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تلور کا شکار کیے جانے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں تلور کے شکار کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سیکرٹری وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تلور کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کسی رکن صوبائی اسمبلی نے خیبرپختونخواہ میں تلور کا شکار نہیں کیا۔ خیبرپختونخواہ کے کچھ اراکین اسمبلی نے سندھ میں تلور کا شکار کیا نہ کے خیبرپختونخواہ میں۔