وفاقی وزیر خزانہ کی وزیرعلیٰ سندھ سے ملاقات

ایف بی آر کی جانب سے صوبائی حکومت کے سیلز ٹیکس کے مد میں یکطرفہ کٹوتی نا انصافی ہے، سید مراد علی شاہ ایف بی آرنے اگر اصل رقم سے زیادہ پیسے نکلوائے ہیں تو وہ یہ اضافی رقم واپس کرینگے، اسحاق ڈار کی یقین دہانی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے صوبائی حکومت کے سیلز ٹیکس کے مد میں یک طرفہ کٹوتی نا انصافی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گذشتہ سال ایف بی آر نے سندھ حکومت کے سیلز ٹیکس کی ادائیگی سے صرف اندازے کی بنیاد پر 4بلین روپے براہِ راست واپس لے لئے جب کے اصل حقیقت یہ ہے کہ اعداد و شمار سندھ حکومت کے ا کائونٹ سے نکالنے سے قبل انہیں ری کنسائل کرنا چاہئے تھا ۔

انہوںنے کہاکہ اس سال دوبارہ ایف بی آر نے سندھ حکومت کے اکائونٹ سے 4ملین روپے کی کٹوتی کی ہے ۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ایف بی آر نے سندھ حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر اسٹیٹ بینک سے کہا کہ وہ سندھ حکومت کے اکائونٹ سے رقم نکال لے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ ایف بی آر کو ہدایت کریں گے کہ وہ صوبائی سیکریٹری خزانہ کے ساتھ بیٹھ کر امائونٹ ری کنسائل کریں ۔

انہوںنے کہاکہ ایف بی آرنے اگر اصل رقم سے زیادہ پیسے نکلوائے ہیں تو وہ یہ اضافی رقم واپس کریں گے ۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایف بی آر اور سندھ حکومت کے مابین سہ ماہی اجلاس ہونے چاہئیں تاکہ سیلز ٹیکس کے اعدادو شمار ری کنسائل کئے جا سکیں اوررقم جاری کیا جاسکے ۔واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن گاڑیوں کی رجسٹریشن پر سیلز ٹیکس جمع کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :