نوشہرہ،تھانہ اکبرپورہ پولیس نے سود خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی13سود خوروں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 20 جنوری 2017 20:53

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) اکبرپورہ پولیس نے سود خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی13سود خوروں کو گرفتار کرلیاگیا۔اکبرپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق نوید ولد عبدالرشید ساکن اکبرپور نے اکبرپورہ پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں نے نورخان ولد لعل خان ،فضل شاہ ولد عبدالرئوف ،فرحان علی شاہ ولد سلطان شاہ، سید رحیم ولد فضل رحیم ، میاں عرفان علی شاہ ولد تاج برین، وحید خان ولد محمد انور ، نثار ولد عبدالحق ، نعمت اللہ ولد محب اللہ ، روئیداد شاہ باچہ ولد سید دلیل شاہ ، محمد صاد ق ولد فقیر گل ، میر اکبر ولد فضل دین ، رحیم خان ولد فضل کریم، بخش خان ولد ظاہر خان ساکنان اکبرپورہ سے مختلف اوقات میں وقتا فوقتا کروڑوں روپے بطور قرضہ حسنہ کاروبار کیلئے لئے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر بعد میں مذکورہ بالا ملزمان نے اپنی طرف سے سود مقرر کرکے مجھ سے بار بار سود سمیت رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ چنانچہ ٖڈی ایس پی پبی سرکل خان خیل خان کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ اکبرپورہ انسپکٹر فیاض خان نے نوید ولد عبدالرشید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان نورخان ولد لعل خان ،فضل شاہ ولد عبدالرئوف ، فرحان علی شاہ ولد سلطان شاہ، سید رحیم ولد فضل رحیم ، میاں عرفان علی شاہ ولد تاج برین، وحید خان ولد محمد انور ، نثار ولد عبدالحق ، نعمت اللہ ولد محب اللہ ، روئیداد شاہ باچہ ولد سید دلیل شاہ ، محمد صاد ق ولد فقیر گل ، میر اکبر ولد فضل دین ، رحیم خان ولد فضل کریم، بخش خان ولد ظاہر خان ساکنان اکبرپورہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :