تخت بھائی، تھانہ کاٹلنگ کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6اشتہاریوں سمیت 70مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 20:50

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کاٹلنگ کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،6اشتہاری مجرمان سمیت 70مشتبہ افراد گرفتار۔ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کے روز ایس پی اپریشن عبد الرئوف بابر کی نگرانی میں ڈی ایس پی کاٹلنگ محمد اعجاز خان اور ایس ایچ او تھانہ کاٹلنگ قمر زمان خان کی قیادت میں پولیس نفری، RRFسکواڈ، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزبل سواکڈ، لیڈیز پولیس، حساس ادارے سپیشل برانچ اور دی ایس بی پولیس نے اس کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں بھر پور حصہ لیا۔

سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران تھانہ کاٹلنگ کے حدود میں واقع مشتبہ افراد کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے ماراے گئے جس میں 6اشتہاری مجرمان سمیت 70مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

400مکانات چیک کر کے 2غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اسی طرح پولیس نے 58پستول، 21بندوق، 21رائفل، 11کلاشنکوف،2کالاکوف اور3000مختلف ساخت کے کارتوس برآمد کر کے قبضے میں لینے کے علاوہ جدید سائنسی آلات کے ذریعے مشتبہ افراد اور مختلف گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا گیا جس میں 45مشتبہ موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں لے لیے اور50افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 20افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :