کراچی میں ایک بار پھر تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

جمعہ 20 جنوری 2017 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) کراچی میں ایک بار پھر تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہوگیا،اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ کے قریب خالی پلاٹ سی4 افراد کی تشدد زدہ اور سر میں گولیاں لگی لاشیں برآمد،مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،پولیس نے لاشوں کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گڈاپ ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ چوکی نمبر6 کے قریب خالی پلاٹ سے 4 افراد کی تشدد زدہ اور سر مین گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں،جس کی اطلاع علاقہ پولیس کو دی گئی ،علاقہ پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تھویل میں لینے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے،تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ایمبولینس کے زریعے تھانے منتقل کیا اور بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :