جامعات میں وائس چانسلرز کی آسامیوں کو پہلے ہی سے مشتہر کیا جا چکا ہے،ترجمان

جمعہ 20 جنوری 2017 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ جن سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت پوری ہو چکی ہے ان جامعات میں وائس چانسلرز کی آسامیوں کو پہلے ہی سے مشتہر کیا جا چکا ہے‘ محکمہ اعلیٰ تعلیم تندہی کے ساتھ تمام امیدواران کے جملہ کوائف کی جانچ پڑتال کر چکا ہے اور جلد ہی بذریعہ اکیڈمک سرچ کمیٹی شفاف طریقے سے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے سفارشات مجاز حکام کو پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ وائس چانسلرز کی غیر موجودگی میں پروچانسلرز اور بعض جامعات میں قواعد کے مطابق رجسٹرار صاحبان جملہ سرکاری امور نمٹا رہے ہیں۔نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے بعد نئے مضامین نصاب میں شامل کئے جائیں گے۔