طورخم بارڈرپرملزم9لاکھ سعودی ریال سمیت گرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 20:35

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس کے جوانوں نے افغانستان جانے والے باشندے سے 9لاکھ سعودی ریال برآمد کر کے افغان باشندہ کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس کے جوانوں نے افغانستان جانے والے باشندے سے تلاشی کے دوران 9لاکھ سعودی ریال برآمد کئے جس کی مالیت کروڑوں روپے کی ہیں خاصہ دار فورس نے ملز م نعیم شاہ سکنہ افغانستا ن کو گرفتارکرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا گیا ،جبکہ دوسری طرف پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود کی ہدایات پر طورخم بارڈر پر چیکنگ مزید سخت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :